گوادر: کوسٹ گارڈ پر حملہ، میجر سمیت دو اہلکار زخمی

319

سمندری حدود میں نامعلوم ٹالروں نے کوسٹ گارڈ ٹیم کو نشانہ بنایا۔

گوادر سے اطلاعات کے مطابق تحصیل اورماڑہ کے سمندر حدود میں کوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پر فائرنگ سے میجر سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جنھیں شدید زخمی حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو اورماڑہ اور کلمت کے درمیان پاکستان کوسٹ گارڈ کی پٹرولنگ ٹیم سمندر میں گجہ ٹرالروں کے خلاف پٹرولنگ کر رہے تھے کہ گجہ ٹرالروں نے کوسٹ گارڈ ٹیم فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ کے میجر جلال الدین سمیت انکے ہمراہ دو سپاہی توصیف عمر، ابرار زخمی ہوگئے ہیں۔

اہلکاروں اور میجر کو اورماڑہ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر کراچی منتقل کر دیا گیا۔