گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز کا خواتین مظاہرین پر فائرنگ اور تشدد

321

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے چٹی کے مقام پر خواتین مظاہرین پر فائرنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیل بردار گاڑیوں کو مسلسل پکڑنے اور ڈرائیورز پر تشدد کے خلاف مقامی خواتین نے چٹی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا، اور مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا، اس دوران پاکستان کوسٹ کے اہلکاروں نے خواتین پر فائرنگ کر دی۔

پک اپ یونین کے صدر کے مطابق اہلکاروں نے پک اپ ڈرائیورز کو بھی تحویل میں لے کر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

مظاہرین نے بتایا کہ فورسز نے انکے کاروبار پر بندش لگایا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں معاشی بدحالی کا سامنا ہے ۔انہوں نے باڈر کاروبار پر قدغن اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔