گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 افراد جبری لاپتہ

251

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز اور سرکاری حمایت یافتہ گروہ نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

گوادر سے لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نزیر ولد یار محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا مذکورہ شخص دشت کمبیل کا رہائشی ہے جنہیں کل رات پاکستانی فورسز نے کل رات ساحلی شہر گوادر سے حراست میں لیا ہے۔

جبکہ تحصیل پسنی سے پاکستانی سرکار کی حمایت یافتہ مسلح گروہ نے پازل اسماعیل نامی ایک نوجوان کو انکے گھر سے جبرا اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔