گوادر: دو لاپتہ افراد بازیاب

165

ستائیس ستمبر کو ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

بازیاب ہونے والوں کی شناخت مہراج نور اور ایوب بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ افراد کے ساتھ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے اعجاز ولد حسین اور دودا خالد تاحال لاپتہ ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ہم حکام سے ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔