کیچ: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

382

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح آٹھ بجے نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے علاقے زامران بانبولو کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت فائرنگ اور گولیوں کی آوازیں سنیں گئیں، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔