کیچ: مختلف مقامات پر فوجی آپریشن جاری

573

ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے فوجی آپریشن کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز کو آپریشن کے غرض سے مند کے علاقے شیراز میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے زامران کے مختلف علاقوں میں فورسز پہاڑی کے علاقوں میں داخل ہوئے ہیں۔

ادھر تمپ کے علاقے گومازی کے پہاڑی علاقے دیزیگ، گنردان، چگردی میں بھی کل رات سے فوجی آپریشن جاری ہے۔

دوران آپریشن ابتک کسی قسم کی جانی نقصانات یا گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔