بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز کو آپریشن کے غرض سے پہاڑی سلسلے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز آپریشن کے غرض سے بڑی تعداد میں بلیدہ اور زامران کے درمیان میں واقع پہاڑی سلسلے میں داخل ہوا ہے۔
ذرائع مزید بتارہے ہیں کہ زامران کے علاقے پٹانی، گرچیر اور کلیری میں پاکستانی فورسز کو بڑی تعداد میں دیکھا گیا ہے۔ جو مزید پہاڑی سلسلے میں داخل ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ اکیس تاریخ کو پاکستانی فورسز نے اسی علاقے پٹانی سے اُزیر اُمید اور عبدالرحمن قدیر جبری گمشدگی کا نشانہ بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا۔
لواحقین نے بتایا کہ فورسز نے ان کو بتایا کہ انہیں جلد رہا کیا جائے گا تاہم دونوں ابتک فورسز کے تحویل میں ہیں۔