کیچ: ایک شخص جبری لاپتہ، احتجاجاً سی پیک شاہراہ بند

269

بلوچستان کے ضلع کیچ میں کل رات پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سھراب راہی ولد ماسٹر عصاراہی کے نام سے ہوئی ہے۔

چھاپہ پاکستانی فورسز نے کل رات کیچ کے علاقے شہرک کے مقام پر مارا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق رات دو بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے بڑی تعداد میں علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر پر چھاپہ مارکر گھر میں موجود اس کے والد اور دیگر افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر مذکورہ شخص کو اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

واقعہ کے خلاف شہرک کے مقام پر اہلخانہ کی جانب سے مظاہرین نے سی پیک روڈ کو بند کردیا۔

سہراب کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو گھر سے پاکستانی فورسز نے اٹھایا ہے۔ جس کے سبب خواتین نے شہرک کے مقام پر تربت، کوئٹہ شاہراہ احتجاجاً بند کردیا۔

روڈ کی بندش کے سبب دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔