کوہلو: موبائل ٹاور کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔ بی ایل ایف

161

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 18 نومبر کی رات کو کوہلو کے علاقے کشک کوہ میں نصب یوفون موبائل ٹاور کو نذر آتش کرکے سولر پینل اور جنریٹر سمیت مشینری کو تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان اپنے مواصلاتی نظام کے ذریعے بلوچ سرمچاروں تک پہنچنے اور ان کے موبائل کو ٹریس کرنے کی کوششیں کررہا ہے لیکن تنظیم کے سرمچار اور انٹلیجنس ونگ ہمہ وقت ہر اس منصوبے کو ناکامی سے دوچار کررہے ہیں جن کا مقصد سرمچاروں کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے، اور بی ایل ایف کی ٹیکنیکل ٹیم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں مکمل آگاہی رکھتی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز اور فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہینگے۔