کوہلو: مواصلاتی ٹاور پر حملہ، مشینری کو نقصان

241
فائل فوٹو:

کوہلو کے علاقے کشک میں مسلح افراد نے یوفون موبائل ٹاور کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ٹاور کی مشینری کو نقصان پہنچایا حملے کے نتیجے میں ٹاور کے تکنیکی آلات کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں مواصلاتی کمپنیوں کے ٹاورز پر حملے کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے قبل بھی مختلف اضلاع میں یوفون اور دیگر نیٹ ورکس کے ٹاورز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

آزادی پسند تنظیموں کے مطابق مواصلاتی ٹاورز کو جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ تنظیمیں ان کو نشانہ بناتی رہی ہیں۔

کوہلو لیویز حکام کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کی جارہی ہے، اور مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔