کوئٹہ: پولیس وین کے قریب دھماکہ

293

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج پولیس موبائل کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب بم کے دھماکے سے 1 اہلکار زخمی ہو گیا۔

دھماکے سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا، تفتیش جاری ہے، زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔