کوئٹہ: پبلک سروس کمیشن کی تیاریوں میں مصروف نوجوان جبری لاپتہ

211

کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان طالب علم کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

گذشتہ رات 12 بجے کے قریب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے اے ون سٹی سے پاکستانی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں نے بہزاد دلاوری نامی نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

بہزاد دلاوری ولد برکت دلاوری کا تعلق پنجگور کے علاقے خدابادان سے ہے۔

بہزاد کو اس سے قبل 30 نومبر 2021 کو پنجگور سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا جسے بعد میں رہا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان پبلک سروس کمیشن کی امتحانات کی تیاری میں مصروف تھا۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔ جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے افراد میں اکثریت طلبہ کی ہے۔