کوئٹہ: مغوی بچے کی عدم بازیابی کیخلاف بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال

212

کوئٹہ سے اغواء کیے جانے والے بچے کی عدم بازیابی پر آج بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جاری ہے۔

ہڑتال کے باعث بلوچستان کے باعث مختلف شاہراہیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ 

10 سالہ بچے کی عدم بازیابی کے خلاف مغوی بچے کے اہل خانہ، سیاسی جماعتوں، اساتذہ تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز کی اپیل پر آج بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق ہڑتال کی کال کے بعد چمن، کوہلو اور خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند جب کہ آج ہونے والا پرچے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل 10سالہ بچے مصور کو نامعلوم افراد نے کوئٹہ میں اسکول وین سے اغواء کیا تھا اور تاحال بچے کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔