گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کی کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر پاکستانی آرمی کے ایک دستے پر فدائی حملے کے بعد کوئٹہ سے پشاور چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی چلنے والی بولان میل کو 4 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 11 نومبر سے 4 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ فیصلہ بی ایل اے مجید برگیڈ فدائی حملے کے بعد کیا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر بی ایل اے مجید برگیڈ کے فدائی نے پاکستان فوج کے ایک دستے کو حملے میں نشانہ بنایا، بی ایل اے کے مطابق اس حملے میں کم از کم اکتیس اہلکار ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوئے ہیں۔
بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے زرغون روڈ کے نزد واقع کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر روانگی کیلئے تیار پاکستانی فوج کے نان کمیشنڈ افسران کے ایک دستے کو فدائی حملے میں نشانہ بنایاانہوں نے کہ اکہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب یہ فوجی اہلکار دی سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ سے تربیت مکمل کرنے کے بعد جعفر ایکسپریس کے ذریعے اپنے گھروں کی جانب واپس روانہ ہورہے تھے۔ اس کامیاب کارروائی میں کم از کم اکتیس فوجی اہلکار ہلاک اور ۶۰ سے زائد زخمی ہوئے۔