کوئٹہ : بلوچ لاپتہ افراد احتجاجی کیمپ کو پھر سے نقصان پہنچایا گیا

178

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کلب کے ساتھ قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی)کا احتجاجی کیمپ، جو گذشتہ 15 سالوں سے جاری ہے، کو ایک مرتبہ نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری اس احتجاجی کیمپ کو رواں مہینے یہ تیسری بار نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں وی بی ایم پی کے وائس چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیمپ کے ایک حصے کی ٹینٹ کو اتار کر لے جایا گیا ہے۔

اس سے قبل کیمپ کو معمولی نقصان پہنچانے سمیت متعدد بار نذر آتش کیا گیا لیکن ماما قدیر نے ان تمام کا مقابلہ کرکے کیمپ کو دوبارہ قائم کیا۔