کراچی: سی ٹی ڈی نے وندر سے لاپتہ جاوید بلوچ کی گرفتاری ظاہر کردی

596

پاکستانی سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کراچی میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔

دعوے مزید کہا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھی بلوچستان کے علاقے وندر سے حراست میں لے لیا گیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق گرفتار خودکش حملہ آوروں سے خودکش جیکٹ، دستی بم، اسلحہ اور واکی ٹاکی بھی برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید بلوچ سکنہ وندر کو پاکستانی فورسز نے 16 اکتوبر 2024 کو وندر سے لاپتہ کردیا تھا اور آج انکی گرفتاری کا دعوی کیا گیا ہے ۔