ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

152

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت پیر محمد ولد پانو بگٹی اور اسماعیل ولد لالو بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دونوں کو کل رات پاکستانی فورسز نے محمد کالونی میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ پیر محمد  کو تیسری مرتبہ پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل دو دفعہ پہلے انہیں اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بناکر اور پھر رہا کردیا گیا۔