ڈیرہ بگٹی: حکومتی حمایت یافتہ گروہ کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

189

ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات کے مطابق سنگسیلا میں حکومتی حمایت مسلح گروہ نے مقامی کاشتکاروں کے گھروں پر فائرنگ کی ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ارسلان ولد امید علی
بگٹی اور نصراللہ ولد مراد علی بگٹی زخمی ہوگئے، زخمیوں کا تعلق بگٹی قبیلے کی ڈومب برادری سے بتایا جارہا ہے، جن کو سوئی منتقل کیا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرگرم بلوچ آزادی پسند مسلح افراد نے سرکاری حمایت یافتہ گروہ پر حملہ کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں حکومتی یافتہ گروہ کے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔