ڈیرہ بگٹی: ایک شخص نے خودکشی کرلی

128

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی ماڑی میں علی خان ولد ولی محمد بگٹی نے کنویں چلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

ذرائع خودکشی کے محرکات بےروزگاری اور تنگ دستی بتارہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے مالی وسائل سے مالا مال ڈیرہ بگٹی کے باسی بے روزی گاری سے تنگ آکر خود کشیاں کررہے ہیں۔