ڈیرہ بگٹی اور کیچ سے دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

141

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت ارشاد اور خان محمد بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان میں سے خان محمد بگٹی کو پاکستانی فورسز نے گذشتہ دنوں ڈیرہ بگٹی کے علاقے پھیلاوغ سے اس کے اپنے دکان سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ پشت کور مقام پر پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مار کر ارشاد کو تشدد کا نشانہ بناکر لے لاپتہ کردیا ہے۔