ڈیرہ بگٹی اور بارکھان سے مزید دو افراد لاپتہ

184

ڈیرہ بگٹی اور سوئی سے مزید دو افراد جبری گمشدگی کے بعد لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کل رات ڈیرہ بگٹی سے لاپتہ ہونے والے مزید ایک شخص کی شناخت دنگلا ولد حاجی موج بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ جنہیں کل رات پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے محمد کالونی سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔

خیال رہے اس سے قبل گذشتہ شب لاپتہ ہونے والے دو افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔ جن میں پیر محمد ولد پانو بگٹی اور اسماعیل ولد لالو بگٹی شامل ہیں ان افراد کو بھی محمد کالونی سے حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب بارکھان سے بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے ستائیس نومبر کو رشید احمد کھیتران ولد ماسٹر گل محمد جان بگاو کو حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

مذکورہ شخص پاکستانی فورسز اس وقت گاڑی سمیت حراست میں لیا ہے جب وہ ڈیرہ غازی خان سے بارکھان جارہا تھا۔