ڈیرہ اللہ یار : دستی بم حملہ

208

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ہفتے کی شب مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دستی بم اس وقت پھینکا گیا جب ایک ہوٹل کے باہر فورسز اہلکار کھڑے تھے ، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ تاہم فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کا اطلاع نہیں ہے۔

فورسز نے ملحقہ علاقوں کا ناکہ بندی کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔