ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار صدر منتخب

53

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدارتی انتخابات میں مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز ’ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جب کہ کاملا ہیرس اب تک 266 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

صدارتی انتخاب میں جیت کے لیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے۔

امریکا کے 47ویں صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد وکٹری اسپیچ میں ووٹرز اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور اب ہم اسے بہتر بنائیں گے، امریکا کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکا نے مجھے طاقتور مینڈیٹ دیا ہے، امریکا کو عظیم بناؤں گا۔

امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں امریکی کانگریس کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں ری پبلکنز نے اکثریت حاصل کر لی۔

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق ایوان نمائندگان کی 100 نشستوں میں ری پبلکنز نے 51 اور ڈیموکریٹس نے 42 نشستیں ہوگئی ہیں۔

کانگریس کے ایوانِ زیریں (ایوان نمائندگان) کی کل 435 سیٹوں بھی پر انتخابات ہورہے ہیں، ایوانِ نمائندگان کے الیکشن ہر دو سال بعد ہوتے ہیں، اور اراکین 2 سال کے لیے ہی منتخب ہوتے ہیں۔

امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 191 اور ڈیموکریٹس 169 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔

اسی طرح 11 ریاستوں میں گورنروں کے انتخاب کا دن بھی آج ہی ہے، جن میں ریاستوں کے قانون سازوں، شہروں کے میئر اور بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات شامل ہیں۔