ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی اے این پی رہنماؤں سے ملاقات

478

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر قدرمن، مشراصـغرخان اچکزئی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سنئیر نائب صدر و سنیٹر محترم نواب ارباب عمر فاروق کاسی صوبائی ایڈیشنل جنرل سکیرٹری عبدالباری کاکڑ صوبائی ترجمان ولی داد میانی جبکہ بی وائی سی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے ساتھ فرزانہ بلوچ ماما رفیق اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں بلوچ پشتون وطن میں جاری بدامنی لاپتہ افراد بارڈرز کی بندش تعلیمی اداروں میں فورسز کی مداخلت قبضہ گیری بالخصوص بولان میڈیکل کالج میں طلباء کو پیش آنے والے واقعے کی آڑ میں کالج اور کالج کے ہاسٹل کو بند کرنے اور دیگر بلوچ پشتوں قومی مسائل پر تفصیلی گفت و شنید ھوئی۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مذکورہ بالا تمام درپیش مسائل پر دیگر قوم دوست وطن دوست سیاسی قوتوں سے مل کر مشترکہ و متفقہ لائحۂ عمل بنانے اور اپنانے کی کوشش کریں گے۔