چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

222

پنجاب حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جس کے لیے 50 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی خریداری کے لیے 50 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

آئی جی پنجاب کی سفارشات پر صوبائی کابینہ نے منظوری دی۔ وفاقی حکومت نے 2016 میں 23 گاڑیاں چائنیز و دیگر وی آئی پیز کے لیے خریدی تھیں۔ تاہم 2016 کے بعد سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں اضافے سے گاڑیاں کم پڑ گئیں۔

یاد رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی دو ہزار اٹھارہ سے مسلسل چین کے معاشی اور عسکری مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے۔ گوادر پورٹ ، سی پیک، سیندک اور دیگر پراجیکٹس کے باعث بلوچستان میں چائنیز انجینئروں و دیگر اہلکاروں پر بی ایل اے کے مہلک حملوں نے پاکستانی حکام کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے ۔ حکام خدشہ کا اظہار کررہے ہیں کہ کراچی کے بعد بلوچ عسکری گروپ پنجاب تک کاروائیاں کا دائرہ بڑھا سکتا ہے ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ کراچی میں انتہائی حساس مقام پر سخت سیکورٹی حصار میں چین کے انجنئیرز پر بی ایل اے فدائین یونٹ مجید بریگیڈ اور انٹیلجنس ونگ زراب کے کامیاب حملے سے واضح ہوتا ہے کہ تنظیم پورے پاکستان میں کسی بھی مقام پر چین کے مفادات اور منصوبوں پر حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔