چمالنگ: ڈپٹی کمشنر نے ہرنائی تا سنجاوی روڈ پر کوئلے سے لوڈ ٹرک گاڑیوں کو روک دیا

222

گذشتہ روز چمالنگ میں ٹرک گاڑیوں کو جلانے اور ان پر فائرنگ کے واقعات کے بعد ہرنائی میں سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے حکم پر ہرنائی تا سنجاوی روڈ پر کوئلے سے لوڈ ٹرک گاڑیوں کو سفر کرنے سے روک دیا۔

گذشتہ روز چمالنگ میں نامعلوم افراد نے کوئلے سے لوڈ ٹرکوں آگ لگادی تھی۔

لیویز کے مطابق تین ٹرکوں کو فائرنگ کرکے آگ لگا دی گئی، جن میں دو کوئلے سے لوڈ تھے جبکہ ایک خالی تھا۔

آج ٹرکوں کے روکنے کی وجہ سے ہرنائی تا سنجاوی روڈ پر ٹرک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب کل ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، زخمی ڈرائیور حبیب اللہ حمزازئی کو علاج کے لئے ملتان منتقل کیا گیا تھا ڈرائیور کا تعلق میختر سے ہے۔