چمالنگ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ

414
file photo

بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں کل رات نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چمالنگ کے علاقے ٹریپل موڑ کے مقام پر پاکستانی فورسز کی گاڑی کو آئی ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔ تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔