چمالنگ اور قلات میں تین حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

463

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمانی جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے چمالنگ اور قلات میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور بلوچ قومی معدنیات لوٹنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب چمالنگ میں ٹریپل موڑ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے گاڑی میں سوار ایک اہلکار ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ اس سے قبل گذشتہ روز ہی بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے چمالنگ میں متذکرہ مقام پر معدنیات لوٹنے والی تین گاڑیوں کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔

مزید کہاکہ دریں اثناء آج شام کے وقت بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات میں مہلبی کے مقام پر معدنیات لوٹنے والی ایک گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنانے کے بعد نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔