پنجگور: پاکستانی فورسز کی جانب سے نصب کیمروں کو مسلح افراد نے تباہ کردیا

220

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی جانب سے لگائی گئی کیمروں کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم کلہ کور کے مقام پر پاکستانی فورسز کی جانب سے لگائی گئی کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں اس سے قبل بھی اسطرح کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔

بلوچ مسلح تنظیموں کا موقف ہے کہ پاکستانی فورسز نے بلوچستان بھر میں اسطرح کے کیمرے لگائے ہیں تاکہ وہ اپنے اوپر حملہ آور ہونے والے بلوچ سرمچاروں کی نقل حرکت پہ آسانی سے نظر رکھ سکے اور ان کیمروں کو جاسوسی کے لئے استعمال کرے۔