پنجگور اور مچھ میں فوجی آپریشن،مواصلاتی نظام بند

517

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور مچھ میں پاکستان فوج آپریشن میں مصروف ہیں۔ مواصلاتی نظام کو بند کردیا گیا۔

ضلع پنجگور کے تحصیل پروم کے پہاڑی سلسلے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کا مطابق پاکستانی فورسز پنجگور کے تحصیل پروم کے پہاڑی سلسلے میں داخل ہوچکی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آج صبح سے پاکستانی فوج بلیدہ کے علاقے باکاڈ ڈن اور پروم مرو اور دیگر مقامات سے پروم کے پہاڑی سلسلے میں داخل ہوچکا ہے۔

دریں اثناء بولان کے علاقے مچھ میں بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مچھ کے علاقے پیرغیب و گردنواح میں بڑے پیمانے فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں مواصلاتی نظام کو بند کردیا گیا۔

آپریشنوں کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔