پسنی: پاکستان کوسٹ گارڈ دفتر پر دستی بم حملہ

260

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی سے اطلاع ہے کہ نامعلوم افراد نے کھوسٹ گارڈز دفتر کے مرکزی گیٹ پر دستی بم سے حملہ کیا ہے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ہے۔ واقعے کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ کی ناکہ بندی کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوسٹ گارڈز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم فوری طور پر حکام نے کسی نقصان سے متعلق کوئی موقف پیش نہیں کی ہے ۔