پاکستانی فورسز کا کیچ میں 3 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

381

پاکستانی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں ایک آپریشن کے دوران 3 مسلح افراد مارے گئے ہیں ،جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

دعویٰ کے مطابق کیچ میں فورسز نے کلیئرنس آپریشن انجام دیتے ہوئے 3 مسلح افراد کو مار گرایا، مارے جانے والوں میں مبینہ خود کش حملہ آور عدیلہ بلوچ کو تربیت فراہم کرنے والا ثنا عرف بارو بھی شامل ہے۔

سیکورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ثنا عرف بارو نے عدیلہ بلوچ کو کالعدم تنظیم میں شامل کیا اور اسے خودکش حملے کی تربیت دی تھی۔ تاہم ابتک فورسز کے دعوی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔