وڈھ صحت کی سہولیات کا فقدان: گلے کے درد میں مبتلا چار بچے جانبحق

77

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں گلے کے وباء نے مکینوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، متعدد افراد متاثر، علاقے میں صحت کی سہولیات کا فقدان، رہائشی شدید خوف و پریشانی میں مبتلا

خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے وھیر سے اطلاعات کے مطابق اچانک گلے کے درد کا شکار ہونے ہونے والے چار بچے 13 سالہ سلمان ولد عبداللہ ملازئی، اسکا 4 سالہ بھائی مزمل اور 7 سالہ بہن ثمینہ بنت عبداللہ جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ مذکورہ علاقے میں ایک اور بچی 7 سالہ فضیلہ بنت محمد یعقوب بھی گلے کے درد کے باعث جان کی بازی ہارگئی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گلے کی بیماری گزشتہ چند روز سے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے پہلے بچے بخار کا شکار ہوتے ہیں انکا حلق بند ہوجاتا ہے اور پھر شدید بیماری اور درد میں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کو شکایت ہے کہ یہاں نا کوئی اسپتال ہے نا کوئی صحت کا سہولت جبکہ اس خطرناک وباء پھیلنے اور متعدد بچوں کے اس بیماری سے متاثر ہونے کے باوجود کوئی میڈیکل ٹیمیں فی الحال علاقے میں نہیں پہنچ سکی ہے۔

علاقہ مکین اپنے مدد آپ کے تحت بیماری کا شکار بچوں کو طویل سفر طے کراچی منتقل کررہے ہیں جبکہ چند بچے طبی امداد ملنے سے قبل ہی طویل سفر ہونے کے باعث رستے میں دم تھوڑ دیتے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امر میں فوری اقدامات کرے تاکے علاقے میں اس وباء کو ختم کیا جاسکے اور اسکے شکار بچوں کو فوری طبعی امداد مل سکے۔