نوشکی میں فوجی آپریشن جاری، ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت

1139

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے۔ گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں سمیت فورسز کی متعدد گاڑیوں کو پہاڑی سلسلے کی جانب سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح پاکستان فوج نے نوشکی کے پہاڑی سلسلے دو سہہ و گردنواح میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے جہاں مسلسل ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دس کے قریب گاڑیوں میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو مذکورہ علاقے کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس دوران علاقے میں مواصلاتی نظام کو محدود کردیا گیا ہے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔