نوشکی: فائرنگ سے دو افراد ہلاک، دو زخمی

299

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت یاسر جمالدینی ولد میر ناصر جمالدینی سکنہ نوشکی کلی جمالدینی اور اسرار محمد حسنی سکنہ بدلکاریز نوشکی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ اسٹیشن کے مقام پر پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پشین ہوٹل پر فائرنگ کرکے مذکورہ افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، جبکہ واقعہ کے متعلق پولیس مزید تحقیق کررہی ہے۔