نصیب اللہ بادینی کے جبری گمشدگی کے 10 سال، کوئٹہ میں مظاہرہ ہوگا۔ بلوچ وائس فار جسٹس

132

بلوچ وائس فار جسٹس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نوشکی سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے نصیب اللہ بادینی کی گمشدگی کو 10 سال مکمل ہونے پر ان کے خاندان کی جانب سے کل، 24 نومبر بروز اتوار، سہ پہر 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اسی طرح، 25 نومبر کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر ایک مہم بھی چلائی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کوئٹہ کے جناح ٹاؤن سے 27 نومبر 2012 کو جبری طور پر لاپتہ ہونے والے عبدالراشد لانگو کے خاندان نے ان کی جبری گمشدگی کے 12 سال مکمل ہونے پر 27 نومبر 2024 کو ایکس پر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

بلوچ وائس فار جسٹس نے نصیب اللہ بادینی کے خاندان کی جانب سے 24 نومبر کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہرے اور 25 نومبر کو ایکس مہم، نیز عبدالراشد لانگو کے خاندان کی جانب سے 27 نومبر کو ایکس پر مہم چلانے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کوئٹہ کے سیاسی و سماجی کارکنان، طلبہ، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 24 نومبر کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔ اس کے علاوہ، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 25 نومبر اور 27 نومبر کو ہونے والی ایکس مہمات میں حصہ لیں تاکہ جبری طور پر گمشدہ افراد کے مسئلے کو اجاگر کیا جا سکے۔

بیان میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نصیب اللہ بادینی اور عبدالراشد لانگو کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ان کے خاندانوں کو اس اجتماعی سزا اور اذیت سے نجات مل سکے۔