مند: گھروں پر پاکستانی فورسز کے قبضہ کے خلاف خواتین کا دھرنا چوتھے روز جاری

163

ضلع کیچ کے تحصیل مند مہیر میں خواتین کا پاکستانی فورسز کی جانب سے گھروں پر قبضے کے خلاف دھرنا آج چوتھے روز جاری ہے ۔

خواتین کا کہنا ہے ایف سی نے بزور طاقت گزشتہ پانچ سال سے ہمارے گھر پر قبضہ جما کر اپنا فوجی کیمپ بنایا ہوا ہے، روز اول سے لیکر آج تک کئی بار ہم نے علاقائی انتظامیہ سمیت با اثر میر و متعبروں سے اپنا التجاء پہنچایا ہے کہ ہمارے گھر کو ایف سی سے خالی کرنے میں ہماری مدد کریں، لیکن پانچ سال گزرنے کے باوجود ریاست اپنا طاقت اور بندوق کی زور سے ہمارے گھر کو خالی کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج احتجاج میں بیٹھے لواحقین کا دھرنے دئے ہوئے چوتھا دن ہیں چار دن گزرنے کے باوجود علاقائی انتطامیہ کی جانب لواحقین کو انصاف نہیں ملا۔ لواحقین کے مطالبات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوا اور آج ریاست کی پشت پنائی میں کچھ علاقائی میر متعبروں نے لواحقین کو ڈرا دھمکا کر راستے کو ٹریکٹر کے ذریعے کھولنے کی کوشش کی گئی دھرنے میں بیٹھے لواحقین کے ساتھ تلخ کلامی کی گئی جسی ہم شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ کو خبر دار کرتے ہیں کہ دھرنے میں بیٹھے لواحقین کو کچھ ہوا تو اس کا زمہ دار علاقائی انتظامیہ ہوگا۔