بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فوج کے گھروں پہ قبضے کے خلاف دھرنا آج دسویں روز بھی جاری ہے۔
آج اظہار یکجہتی کے لئے بلوچ وومن فورم کے سربراہ ڈاکٹر شلی مند پہنچ گئے۔
پچھلے دس دنوں سے جاری دھرنے کے شرکاء کا گزشتہ رات کو ایف سی حکام کا برگیڈیر تمپ اور ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں علاقائی معتبرین کے ساتھ مھیر گاؤں کی سرکردہ مرد اور خواتین کے ساتھ مذاکرات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ایف سی حکام نے پہلے تو باتوں کو طول دیتے ہوئے کمیٹی ممبران کو سخت لہجے میں دبانے کی کوشش کی مگر جب گاؤں والے ڈٹ گئے اور نہ دبے تو چھ مہینے کی مدت مانگ لی جو مھیر گاؤں کے کمیٹی ممبران نے رد کردی۔
گاؤں کے لوگوں سے ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور رحیمہ جلال نے ایک مہینے کی مدت کی یقین دہائی کرانے پر مذاکرات کی دعوت دی جس سے گاؤں کے لوگوں نے اس شرط پر کہ علاقے کے سابقہ اور موجودہ نمائندگان ، ڈی سی کیچ اور کیچ بار ایسوسی ایشن کو بطور گواہ شامل کرنے پر ہی مذاکرات پر راضی ہوئے تھے۔