مند گھروں پر فورسز کا قبضہ، رہائشیوں کی جبری بے دخلی۔ عالمی برادری نوٹس لیں۔ بی وائی سی

90

بلوچ آبادی کی انکے گھروں سے جبری بے دخلی نسل کشی کی سازش ہے۔ عالمی برادری نوٹس لیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیچ مند کے علاقے مھیر کے رہائشیوں کو جبری طور پر ان کی گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنا ریاست کی طرف سے بلوچ نسل کشی کا ایک ذریعہ ہے، پاکستانی فورسز سکیورٹی کے نام پر مقامی زمینوں پر قبضہ کر کے فوجی کیمپ قائم کر رہی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو زبردستی اپنے آبائی گھروں سے نکالا جا رہا ہے اور انہیں پناہ گزینوں کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

بی وائی سی نے کہا کہ مھیر مند کے رہائشیوں کو اپنے آبائی گھروں سے بے دخل کر کے ان کی زندگیوں، اور جائیدادوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، جو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان میں ہونے والی غیر قانونی اور مقامی افراد کے حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں۔