مند گھروں سے فورسز کا قبضہ ختم کیا جائے۔ بلوچ ویمن فورم

154

بلوچ ویمن فورم نے کہا ہے کہ مہیر (مند) کے رہائشیوں پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال، انہیں مختلف ٹولز کے ذریعے ہراساں کرنے جیسے کہ بندوق کی نوک پر ان کے گھروں پر قبضہ کرنے، گھروں پر ڈرون کیمروں کو اڑانے، پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کے گھروں پر گولیاں چلانا اور آدھی رات کو ٹارچ کی روشنی کا استعمال کرنا۔ اس طرح کی حرکتوں سے لوگوں کا سکون درہم برہم ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو شکایات کے باوجود نام نہاد حکام عوام کی شکایات دور کرنے سے گریزاں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کے گھروں سے ایف سی کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں، اور حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے لوگوں کو ہراساں کرنا بند کریں۔ ہم مقامی لوگوں کے احتجاج کا ساتھ دینے کی بھی اپیل کرتے ہیں اور قوم سے کہتے ہیں کہ ضرورت کے وقت اپنے لوگوں کا ساتھ دیں۔