ایرانی سرکاری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے مغربی بلوچستان میں موجود مذہبی تنظیم کے ان ارکان کو نشانہ بنایا ہے جو گذشتہ ماہ اکتوبر میں انکے فورسز پر حملوں میں ملوث تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز نے گزشتہ ماہ ایک پولیس اسٹیشن پر مہلک حملے کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔
سرکاری ارنا نیوز ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر احمد شفاہی کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں آپریشن کے دوران کل 8 مبینہ افراد مارے گئے اور تفتان حملے میں ملوث اہم جنگجو سمیت 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس دؤران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا جبکہ حملہ آوروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا تفتان حملے میں ملوث حملہ آور مقامی نہیں تھے۔
واضح رہے کہ 26 اکتوبر تفتان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ایرانی فورسز کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں 10 سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے تھیں، مذکورہ حملے کی ذمہ داری مغربی بلوچستان میں متحرک مذہبی تنظیم جیش العدل نے قبول کرلی تھی۔