مستونگ: پاکستانی فورسز کا ٹرکوں پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

538
فائل فوٹو

مستونگ میں ایف سی نے ڈیرہ مراد جمالی جانے والی ٹرکوں پر مستونگ کے علاقے دشت کمبیلا کے مقام پر فائرنگ کردی اور ٹرکوں کے ٹائر برسٹ کر دیئے۔

مستونگ سے تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے ٹرک جو ڈیرہ مراد جمالی جارہے تھے، ایف سی نے دشت کمبیلا مستونگ کے مقام پر ان پر فائرنگ کردی جس سے ٹرکوں کے ٹائر برسٹ ہو گئے اور ٹرک ڈرائیور بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

مقامی افراد کے مطابق ایک شخص جب زخمی ڈرائیوروں کو اپنے کار میں ڈال کر ہسپتال لے جارہا تھا تو ایف سی نے اس کار کو بھی مستونگ ایف سی کیمپ کے سامنے روک کر ان پر تشدد کیا اور کار گاڑی کے بھی شیشے توڑ دیئے، کار ڈرائیور کو بھی دوسرے زخمیوں کے ساتھ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

واقعہ کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج جاری ہے اور ایف سی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔