مستونگ واقعہ کے خلاف دھرنے پر پولیس کا دھاوا، مظاہرین کا احتجاج ختم کرنے سے انکار

321

مستونگ مظاہرین کو منتشر کرنے اور بند سڑک کھولنے کے لئے مظاہرین کو زبردستی ہٹانے کی کوشش

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں گذشتہ دنوں بم دھماکا اور واقعے میں اسکول کے بچوں کے جانبحق ہونے کے خلاف شہری آج صبح سے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیکر سڑک ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے جبکہ مستونگ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے بھی شہری دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

مستونگ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مستونگ کے ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کیا جائے جبکہ مستونگ دھماکے میں ملوث افراد کے شناخت کے حوالے سے رپوٹ جاری کرتے ہوئے فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

مستونگ دھرنے کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مظاہرین کو منتشر کرنے سڑک کھولنے اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنے پر شہریوں کو ہٹانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہریوں کو زبردستی ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

مستونگ مظاہرین نے کہا ہے کہ جب تک حکام بالا ڈپٹی کمشنر کے کے تبادلے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مستونگ بم دھماکہ میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس کاروائی کی یقین دھانی نہیں کراتی ہمارا دھرنا جاری رہیگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر پولیس نے طاقت کی استعمال کی کوشش کی تو بھر پور مزاحمت کرتے ہوئے مزید سخت احتجاج کرینگے۔