مستونگ دھماکہ: ڈاکٹر ماہ رنگ و بی وائی سی اراکین کی تعزیت کیلئے آمد

548

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی اراکین کا مستونگ بم دھماکے میں جانبحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے مستونگ پہنچ گئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہری رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مستونگ کے عوام کو ان کی بہادری اور شعور یافتہ ہونے کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پھول جیسے معصوم بچوں سے بھی دشمن خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی لواحقین کے رنج و غم میں برابر شریک ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے مزید کہا کہ مستونگ بم دھماکہ بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے جس میں دشمن اندھا ہوچکا ہے اور معصوم بچوں کو بھی نہیں بخش رہا۔

انہوں نے کہا کہ مستونگ بلوچستان کا سیاسی اور مزاحمتی گڑھ رہا ہے۔ جان بوجھ کر مستونگ کے حالات خراب کیے جاتے ہیں تاکہ عوام اپنے حق کے لیے نہ نکل سکیں اور اسکول کے طلباء کو نشانہ بنانے کا مقصد یہی ہے کہ بلوچ تعلیم سے دور رہیں اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے بے خبر رہیں۔