مستونگ حملے میں دشمن کے تین اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

360

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مستونگ میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور پانچ زخمی کردیئے۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے اسپلنجی میں پاکستانی فوج کی گاڑیوں کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنانے کے بعد راکٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں دشمن فوج کی بکتر بند سمیت تین گاڑیاں زد میں آئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے-