مستونگ اور مند سے دو افراد جبری لاپتہ

141

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور مند سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری لاپتہ کردیا۔

مستونگ کھڈ کوچہ کے شاہوانی قبیلہ کلی عبدالغفار کھڈکوچہ کے معززین نے جاری بیان میں نوجوان دولھے شاہ نواز شاہوانی ولد آدم خان شاہوانی کی پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ان کی شادی کی رات حراست میں لیکر لاپتہ کرنے کی مذمت کی ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ ہم اعلیٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شاہ نواز شاہوانی کو جلد از جلد باحفاظت بازیاب کیا جائے۔

بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فورسز نے شادی کی رات غیر قانونی حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ۔

دریں اثنا آج صبح 4 بجے مند سے پاکستانی فورسز نے امیر، ولد نور بخش کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے ۔