لندن: فہیم بلوچ بی این ایم کے خارجہ سیکریٹری منتخب

158

بلوچ نیشنل موومنٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی این ایم کے چوتھے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں سابق خارجہ سیکریٹری کے استعفے کے نتیجے میں خالی ہونے و الے عہدے کے لیے ’ فہیم بلوچ ‘ بی این ایم کے خارجہ سیکریٹری منتخب کرلیے گئے۔ اس سے قبل وہ بی این ایم کے شعبہ امور خارجہ کے رابطہ کار اور مرکزی کمیٹی کے ممبر تھے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فہم بلوچ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( آزاد ) سے کیا اور اس کی مرکزی کمیٹی کے ممبرمنتخب ہوئے۔ اس دوران انھوں نے بی ایس او کے مختلف دھڑوں کے درمیان اتحاد میں نمایاں کردار ادا کیا۔

بی این ایم کے مطابق فہیم بلوچ تعلیمی سرگرمیوں کے بعد فلاحی کاموں میں حصہ لیا اور سن 2007 کو بی این ا یم کے ممبر بنے، اپریل 2022 کے سیشن کے لیے انھیں مرکزی کونسلر منتخب کیا گیا اور وہ پارٹی انتخابات میں مرکزی کمیٹی کے امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے۔ اگست 2023 کو بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے شعبہ امور خارجہ کا قیام عمل میں لایا گیا اور فہیم بلوچ اس کے پہلے کوارڈینیٹر مقرر کیے گئے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا فہیم بلوچ نے اقوام متحدہ، برطانوی پارلیمنٹ اور دیگر پلیٹ فارمز پر بلوچ قوم کی ترجمانی کی اور بین الاقوامی سطح پر پارٹی سفارتکاری کے فروغ میں سرگرم رہے۔

انھوں نے پورٹسماؤتھ یونیورسٹی سے جینڈر اسٹیڈی میں ماسٹر کیا ہے انسانی اسمنگلنگ، بلوچستان میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد اور خواتین کی خودمختاری ان کی تعلیمی تحقیق کے مرکزی موضوعات رہے ہیں۔

بی این ایم کے مطابق ان کے خارجہ سیکریٹری منتخب ہونے پر مرکزی کمیٹی کے اراکین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فہیم بلوچ بطور خارجہ سیکریٹری بلوچ تحریک کے سفارتکاری کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

مرکزی کمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کی سربراہی میں مسلسل دو دن تک جاری رہا جس میں تنظیمی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے یہ فیصلے سرکولر کے ذریعے پارٹی کے ھنکین اور چیپٹرز کو بھیجے جائیں گے۔