لاپتہ سیف اللہ رودینی کی جبری گمشدگی کو 11 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایکس پر ایک مہم چلائی جائے گی

163

بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوراب کے رہائشی سیف اللہ رودینی کی جبری گمشدگی کو 11 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایکس پر ایک مہم چلائی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ رودینی، جو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کانسٹیبل تھے، 22 نومبر 2013 کو سوراب سے خضدار ڈیوٹی پر جاتے ہوئے جبری گمشدگی کا شکار ہو گئے تھے۔ اس دن کے بعد سے ان کا ٹھکانہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے، اور ان کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے بلوچ وائس فار جسٹس تمام سیاسی و سماجی کارکنوں، صحافیوں، وکلاء، طلباء اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہو کر سیف اللہ رودینی کی باحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔