قومی آزادی کی راہ میں قربان ہونے والے شہید عبدالغنی اور شہید عبدالطیف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں – بی ایل اے

511

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچار شہید سنگت عبدالغنی اور شہید سنگت عبدالطیف گذشتہ دنوں بولان اور گچک کے محاذوں پر قومی فرائض کے ادائیگی کے دوران شہید ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کا جانباز سرمچار عبدالغنی عرف بلال 10 اکتوبر 2024 کو بولان کے محاذ پر دشمن فوج سے ایک جھڑپ میں شہید ہوئے۔

شہید سنگت عبدالغنی عرف بلال ولد عبدالحکیم، کوئٹہ کے علاقے سریاب سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ گذشتہ ایک سال سے بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک تھے۔ شہید عبدالغنی پہاڑی محاذ سے قبل کوئٹہ میں بطور شہری گوریلا قومی فرائض کی انجام دہی کررہے تھے۔

ترجمان نے کہاکہ سنگت عبدالغنی شہری اور پہاڑی دونوں محاذوں پر دشمن فوج کو متعدد حملوں میں کاری ضربیں لگاچکے تھے۔ آپ محنت و مخلصی کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے والے سرمچار ہونے کیساتھ مہر و محبت کے پیکر تھے۔ آپ نے شب و روز قومی آزادی کیلئے وقف کردی تھی، آخری سانس تک آپ اپنے اصول و نظریات پر قائم رہے اور شہادت کا عظیم مرتبت حاصل کیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچار سنگت عبدالطیف 12 اگست 2024 کو گچک کے محاذ پر ایک حادثے میں شہید ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ شہید سنگت عبدالطیف عرف دُرک ولد دینار، مشکے کے علاقے تنک چُٹوک سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ ایک سال قبل بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک ہوکر قومی آزادی کی حصول کیلئے دشمن سے برسرپیکار ہوئے۔

مزید کہاکہ آپ کے خاندان کے سات افراد کو قابض پاکستانی فوج نے 25 دسمبر 2012 کو گھروں پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شیلنگ کرکے شہید کردیا تھا، جن میں تین خواتین بھی شامل تھیں۔

ترجمان نے کہاکہ شہید لطیف عرف دُرک قومی آزادی کے شعور سے لیس سرمچار تھے آپ نے قابض کے سامنے سرجھکانے کی بجائے قومی آزادی کے حصول راستہ اپنایا اور مشکل ترین حالات کا سامنا کرنے کے باوجود، قومی آزادی کے فلسفے کے راستے پر ڈٹے رہے، اور اس راہ پر ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی، اس تیرہ نومبر کے موقع پر شہید عبدالغنی اور شہید عبدالطیف سمیت بلوچ قومی جدوجہد کی راہ میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو انکی عظیم تر قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور یہ تجدید عہد کرتی ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور جلد یا بدیر انکی منزل آزاد بلوچستان کو حاصل کیا جائے گا۔ بی ایل اے پوری بلوچ قوم سے امید رکھتی ہے کہ وہ آج کے دن اپنے شہداء کو بھرپور انداز میں یاد رکھیں گے۔