قلات: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ

215

ضلع قلات کے علاقے منگچر سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لےکر نامعلوم مقام منتقل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمیل نیچاری ولد امیر حمزہ کو گذشتہ شب منگچر، قلات سے پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ہے جو مزدور کرکے اپنا گزر بسر کرتا تھا۔

لواحقین نے حکام بالا سے نوجوان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔